0
Thursday 3 Oct 2019 00:02

ایم کیو ایم کی بنیاد جناح پور ہے، وہ الطاف حسین کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں، عاجز دھامراہ

ایم کیو ایم کی بنیاد جناح پور ہے، وہ الطاف حسین کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں، عاجز دھامراہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 234 کے سب آرٹیکل 4 کو ختم کرنے کیلئے  ایم کیو ایم متحرک ہے، ایم کیو ایم کی بنیاد جناح پور ہے، سندھ کی تقسیم کی قراردار پیش کرکے وہ الطاف حسین کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں، ایم کیو ایم نے اپنی چادر تبدیل کی ہے سوچ اور عمل پرانہ ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 239 کے سب آرٹیکل 4 کے خاتمے پر احتجاجی تحریک چلے گی جسے پیپلز پارٹی لیڈ کرے گی، اگر یہ قرارداد پاس ہوگئی تو خطرناک صورتحال ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی دیواروں پر سندھی قوم کے خلاف چاکنگ کرکے ایک صورتحال پیدا کی جارہی ہے، جس کا ثبوت ایم کیو ایم کی قرارداد ہے لیکن اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔

عاجز دھامراہ نے کہا کہ 2 تہائی اکثریت سے قرارداد منظور ہونے کے بعد نیشنل اسمبلی کے پاس جائے گی وہاں سے منظور ہوکر دوبارہ صوبائی اسمبلی منظور کرے تو بات بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے، ایم کیو ایم کی بوتل میں الطاف کا جن موجود ہے، ایم کیو ایم نے جی ڈی اے کو بے وقوف بنا رکھا ہے، انہوں نے ایک سیٹ کی لالچ پر سندھ پر ہونے والے وار پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے، سندھ کے قوم پرست بھی اپنا موقف واضح کریں، ایم کیو ایم کی قرارداد پر قوم پرست اپنا مؤقف واضح کرکے مخالفت میں سامنے آئیں۔
خبر کا کوڈ : 819766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش