0
Thursday 3 Oct 2019 00:05

پشاور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ اسکولز مالکان کو بقایا جات لینے کا اختیار دیدیا

پشاور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ اسکولز مالکان کو بقایا جات لینے کا اختیار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ اسکولز مالکان کو گرمیوں کی چھٹیوں کے بقایا جات لینے کا اختیار دیدیا۔ پشاور ہائی کورٹ سالانہ فیسوں میں اضافے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسکولز مالکان بچوں سے ماہانہ 25 فیصد تک بقایا جات وصول کریں اور پرائیویٹ اسکولز ریگولیرٹی اتھارٹی مستقبل میں فیسز کی تعین کے لیے کمیٹی بنائے۔ عدالت نے ٹرانسپورٹ کی مد میں فیس کا تعین کرنے لیے اتھارٹی کو 60 دن میں رولز بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کے پاس سول کورٹ کے اختیارات موجود ہیں، مستقبل میں ناانصافی کی صورت میں درخواست گزار عدالت سے رجوع کریں جب کہ پرائیویٹ اسکول ریگولیرٹی اتھارٹی اسکولوں میں موجود سہولیات کا جائزہ لے۔ عدالت نے تمام اضلاع میں اتھارٹی دفاتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ کئی اسکولوں کو بغیر انکوائری رجسٹریشن دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 819767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش