QR CodeQR Code

فضل الرحمٰن کے معاشی حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں

جنہوں نے اس ملک کو لوٹا ہے انکا احتساب یونہی ہوتا رہیگا، مراد سعید

2 Oct 2019 23:30

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ جنہوں نے اس ملک کو لوٹا ہے ان کا احتساب یونہی ہوتا رہے گا اور پاکستان ترقی کرتا رہے گا۔ مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر کے سفیر بن کر گئے تھے اور وہاں جاکر انہوں نے عالم اسلام کے لیڈر کا کردار ادا کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے معاشی حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں، کیونکہ وہ پہلے کشمیر کے نام پر کھاتے تھے اور پروٹوکول ملتا تھا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن اجلاس میں کھڑے ہو کر کہتے ہیں کہ ملک کے حالات خراب ہیں، اگر آپ پروڈکشن آرڈر دے دیں گے تو ٹھیک ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اس ملک کو لوٹا ہے ان کا احتساب یونہی ہوتا رہے گا اور پاکستان ترقی کرتا رہے گا۔ مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر کے سفیر بن کر گئے تھے اور وہاں جاکر انہوں نے عالم اسلام کے لیڈر کا کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں دنیا کے سامنے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بے نقاب کیا اور آر ایس ایس کی غنڈہ گردی سے دنیا کو آگاہ کیا۔

 
 

 


خبر کا کوڈ: 819768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819768/جنہوں-نے-اس-ملک-کو-لوٹا-ہے-انکا-احتساب-یونہی-ہوتا-رہیگا-مراد-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org