0
Thursday 3 Oct 2019 07:58

ملک میں 3 تعلیمی نظام ناانصافی ہے، عمران خان

ملک میں 3 تعلیمی نظام ناانصافی ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ناانصافی ہے کہ ملک میں 3 نظام تعلیم چل رہے ہیں جن میں انگریزی، اردو میڈیم اور تیسری طرف مدارس ہیں۔ وزیراعظم نے وفاقی وزارت تعلیم کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 2ماہ سے 80 لاکھ کشمیریوں کو جیل میں بند کیا ہوا ہے، مسلمانوں سے ایسے سلوک کا سبب تعلیم میں ان کا پیچھے رہ جانا ہے، کسی مسیحی یا یہودی کے ساتھ ایسے برتاؤ کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک نصاب ضروری ہے تاکہ ہم ایک قوم بن سکیں، راہ حق کے بارے میں صرف تعلیم بتاتی ہے، پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کیلئے بنا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا مؤقف سامنے لانے کے لیے پاکستان، ترکی اور ملائیشیا مل کر کام کریں گے، ٹی وی اور فلموں کے ذریعے مسلمانوں کا مؤقف سامنے لائیں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مدارس کے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
خبر کا کوڈ : 819777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش