0
Thursday 3 Oct 2019 08:37

عمران خان 7 اکتوبر کو چین کا سرکاری دورہ کریں گے

عمران خان 7 اکتوبر کو چین کا سرکاری دورہ کریں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے رکے ہوئے منصوبوں کی بحالی کے لیے 8-7 اکتوبر کو چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی راہداری سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں میں تمام رکاوٹوں کا خاتمہ اور ان کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط کرنے کے لیے جلد چین کا دورہ کریں گے اور چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ خیال رہے کہ یہ کہا جا رہا ہے سی پیک سے منسلک اکثر منصوبے بعض وجوہات کے باعث التوا کا شکار ہو گئے ہیں جن میں حکومت کو درپیش مالی مسائل اور قومی احتساب بیورو (نیب ) کے خوف کے باعث بیوروکریسی کا عدم تعاون شامل ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان کا یہ تیسرا دورہ چین ہو گا، عمران خان نے رواں برس اپریل میں چین کا 4 روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 819782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش