QR CodeQR Code

پی پی اور نون لیگ کے پاس فضل الرحمان کا ساتھ دینے کے سوا کوئی آپشن نہیں، عبدالغفور راشد

4 Oct 2019 17:57

پی یو سی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو متحد ہو کر ناجائز حکومت کو گھر بھیجنے کا انتظام کرنا ہوگا، تین ماہ سے زائد عرصہ تک دھرنا دینے والی حکومت آزادی مارچ کی کس منہ سے مخالفت کر رہی ہے، حکومت کیخلاف احتجاج آئین کے تحت سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان یونائٹیڈ کونسل کے چیئرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پاس مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، اپوزیشن کو متحد ہو کر ناجائز حکومت کو گھر بھیجنے کا انتظام کرنا ہوگا، تین ماہ سے زائد عرصہ تک دھرنا دینے والی حکومت آزادی مارچ کی کس منہ سے مخالفت کر رہی ہے، حکومت کیخلاف احتجاج آئین کے تحت سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو پہلوتہی نہیں کرنی چاہیے۔ معیشت مفلوج اور امن و امان کی صورتحال خراب ہو چکی ہے، اداروں سے چھانٹیاں کی جا رہی ہیں، میڈیا کارکن بیروزگار ہو رہے ہیں، جمہوری قوتوں کو ساتھ ملنا ہوگا، جب سے پی ٹی آئی حکومت آئی ہے کاروبار زندگی معطل ہو چکا ہے، اس وقت ہوشربا مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید ختم اور بیروزگاری بڑھ چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 819801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819801/پی-اور-نون-لیگ-کے-پاس-فضل-الرحمان-کا-ساتھ-دینے-سوا-کوئی-ا-پشن-نہیں-عبدالغفور-راشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org