0
Thursday 3 Oct 2019 11:36

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے، سراج الحق

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلمانوں سے نفرت کرنے والی مودی کی فاشسٹ حکومت ہندوستان کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کا باعث بنے گی، تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، حکومت پاکستان آزادی کی منزل کو حاصل کرنے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے، 80 لاکھ لوگ 60 دنوں سے کرفیو کی زد میں زندگی اور موت کی کشمکش میں عالمی ضمیر کے لیے چیلنج ہیں، گلگت میں کشمیر بچائو مارچ کے موقع پر اہل گلگت بلتستان سے مشاورت کریں گے، کشمیر محض ایک تقریر سے نہیں بلکہ اس کی روشنی میں عملی اقدامات سے آزاد ہوگا، پوری قوم کو یک زبان اور یک جان ہو کر آزادی کی جنگ لڑنا ہو گی، گلگت بلتستان حساس خطہ ہے، وفاقی حکومت یہاں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، جماعت اسلامی 5 اگست سے اب تک پورے پاکستان آزاد کشمیر اور گلگت میں عوامی مارچ کر رہی ہے تا کہ عوام کو بیدار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت میں میڈیا سے گفتگو اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے نشست کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان، امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان سابق وزیر قانون مشتاق ایڈووکیٹ، مولانا عبدالسمیع، نثار احمد شائق، عمران عزیز، اسماعیل شریعت یار، سلطان رئیس، تنویر حیدری، نظام الدین سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اگر کشمیر کی آواز خاموش ہو گئی تو پاکستان کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی، گلگت بلتستان کے تمام مکاتب فکر باہمی اختلافات کو ختم کر کے اللہ اور اللہ کے رسول کے لیے ایک ہو جائیں، کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا ہم سب پر فرض ہے، یہاں کے عوام نے جہاد کے ذریعے یہ خطہ آزاد کروایا اسی طرح آزاد کشمیر کے لوگوں نے بھی جہاد کے ذریعے آزادی حاصل کی، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے۔
خبر کا کوڈ : 819837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش