0
Thursday 3 Oct 2019 11:50

وزیر اعظم سکردو میں بڑے معاشی و اصلاحاتی پیکج کا اعلان کرینگے، علی امین گنڈاپور

وزیر اعظم سکردو میں بڑے معاشی و اصلاحاتی پیکج کا اعلان کرینگے، علی امین گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم اپنے دورہ سکردو کے دوران بڑے معاشی و اصلاحاتی پیکج کا اعلان کرینگے۔ سکردو میں انجمن تاجران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان بہت کچھ لیکر سکردو آ رہے ہیں، ان کے دورے سے علاقے میں معاشی انقلاب کا آغاز ہوگا، عوام کی زندگی میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہونگی، عمران خان گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وہ پوری تیاری کے ساتھ آ رہے ہیں، جی بی کے عوام کو وہ کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ توانائی صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، وزیراعظم کے دورے کے بعد مخالفین کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، ماضی کی حکومتوں نے جی بی کو نظر انداز کیا، کسی حکومت نے اس پسماندہ علاقے کی تعمیر و ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی، ہم اس علاقے کی ترقی کیلئے بڑی اصلاحات لائیں گے، عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی محسوس کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 819849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش