0
Thursday 3 Oct 2019 12:35

بچوں سے زیادتی کے واقعات، پولیس کی ٹریننگ میں نئے میڈیولز شامل کرنے کا حکم

بچوں سے زیادتی کے واقعات، پولیس کی ٹریننگ میں نئے میڈیولز شامل کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات کے تدارک کیلئے پنجاب پولیس فعال ہوگئی۔ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے اور تفتیش کو بہتر بنانے کیلئے کانسٹیبل سے انسپکٹر تک کی ٹریننگ میں نئے میڈیولز شامل کرنے کا حکم جبکہ سیمینارز کے ذریعے سوسائٹی کو بھی ایسے کیسز کی روک تھام کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے آگاہی دی جائے گی۔ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے اہم فیصلہ کیا ہے اور ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو حکم دیا ہے کہ پولیس کورسز میں بچوں سے زیادتی کیسز کی تفتیش کیلئے خصوصی نصاب شامل کیا جائے۔

آئی جی نے کہا ہے کہ کانسٹیبل سے انسپکٹر تک کے کورسز میں زیادتی کیسز کی تفتیش کی خصوصی ٹریننگ دی جائے اور نیا نصاب جدید تفتیشی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے۔ آئی جی نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کیسز کا میڈیولز جلد ازجلد نصاب میں شامل کیا جائے، اس کیساتھ ساتھ پولیس شہریوں کیساتھ مل کر آگاہی کیلئے سیمینارز کا انعقاد کرے، جس میں آگاہی دی جائے کہ پولیس کیساتھ شہریوں کو ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے کیسے کردارادا کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 819877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش