0
Thursday 3 Oct 2019 21:13
میں عرب مسلمان ممالک کو کبھی بھی اپنا نہیں سمجھتا

راحیل شریف کو عرب میں چیف لگا کر غلط کیا، افتخار احمد

راحیل شریف کو عرب میں چیف لگا کر غلط کیا، افتخار احمد
اسلام ٹائمز۔ معروف تجزیہ کار افتخار احمد نے کہا ہے کہ میں ان عرب مسلمان ممالک کو کبھی بھی اپنا نہیں سمجھتا اور جو بندہ ہم نے وہاں اپنا چیف بنا کر بھیجا ہے وہ بھی غلط ہے، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ نہ بھٹو کی تقریر سے کشمیر ہم کو ملا نہ نواز شریف کی تقریر سے ملا اور نہ ہی عمران خان کی تقریر سے ملے گا، لیکن اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کشمیر پر کچھ نہ ہوا، ہندوستان نے کشمیر کو اپنا ایک صوبہ ہونے کا اعلان کردیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک امید پر کب تک زندہ رہیں گے۔؟ جب پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ کر کھائی نظر آئے تو پھر امید ختم ہوجاتی ہے۔ میں ان عرب مسلمان ممالک کو کبھی بھی اپنا نہیں سمجھتا اور جو بندہ ہم نے وہاں اپنا چیف بنا کر بھیجا ہے، وہ بھی غلط ہے۔ ہم نے یمن کے معاملے میں پیچھے رہ کر اچھا کیا۔
خبر کا کوڈ : 819889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش