0
Thursday 3 Oct 2019 13:42
وزیراعظم سے وزیراعلٰی کی ملاقات، بلوچستان کے مسائل پر تبادلہ خیال

موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کے لئے مربوط اقدامات کریگی، عمران خان

بلوچستان کو پہلی بار وفاقی پی ایس ڈی پی میں حقیقی نمائندگی ملی ہے، جام کمال خان
موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کے لئے مربوط اقدامات کریگی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات صوبے کے ترقیاتی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعظم عمران خان سے انکے دفتر میں ملاقات کی، وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کے ترقیاتی سمیت سیاسی و دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی فورمز پر پاکستان کا کشمیر پر موقف بہترین انداز میں پیش کیا۔ وزیراعظم کے اقوام متحدہ میں مدلل خطاب نے عالمی برداری کی توجہ کشمیر میں جاری مظالم کی جانب مبذول کروائی ہے۔ جس سے کشمیریوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور کشمیر کاز کی پذیرائی ہوئی۔

وزیراعلٰی جام کمال خان نے کہا کہ وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی سے بلوچستان کو پہلی بار وفاقی پی ایس ڈی پی میں حقیقی نمائندگی ملی ہے، کوئٹہ میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ڈیمز کی تعمیر میں وفاق بلوچستان حکومت کی مدد اور تعاون کرے تاکہ صوبائی دارالحکومت میں پانی کی قلت کو پورا کیا جا سکے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے حکومت صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی اقتصادی ترقی میں بلوچستان بھرپور کردار ادا کرسکتا ہے۔ بدقسمتی سے ماضی میں اتنے اہم صوبے پر توجہ نہیں دی گئی لیکن موجودہ حکومت صوبے کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے مربوط اقدامات کریگی وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
خبر کا کوڈ : 819916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش