QR CodeQR Code

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے طالبہ جاں بحق

3 Oct 2019 13:55

اہلخانہ نے بتایا کہ لڑکی کے والد روزانہ کی طرح آج بھی بیٹی کو چھوڑنے بس اسٹاپ پر جا رہے تھے کہ موٹر سائيکل پر سوار ملزمان نے روکنے کی کوشش کی اور ڈکیتی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال ميں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے يونيورسٹی کی طالبہ جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق واردات ميں ملوث 2 ملزمان موٹر سائيکل پر سوار تھے۔ ڈکيتی کے دوران ايک ملزم نے فائرنگ کی جو طالبہ کے سر پر لگی۔ واقعہ یونیورسٹی آتے ہوئے موچی موڑ بس اسٹاپ پر پیش آیا۔ طالبہ کو سر پر ایک گولی مار کر قتل کیا گیا۔ اہلخانہ نے بتایا کہ لڑکی کے والد روزانہ کی طرح آج بھی بیٹی کو چھوڑنے بس اسٹاپ پر جا رہے تھے کہ موٹر سائيکل پر سوار ملزمان نے روکنے کی کوشش کی اور ڈکیتی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جاں بحق لڑکی کی شناخت مصباح اطہر کے نام سے ہوئی۔ جو گلشن اقبال عابد ٹاؤن کی رہائشی اور ہمدرد يونيورسٹی میں میڈیکل سال چہارم کی طلبہ تھی۔


خبر کا کوڈ: 819918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819918/کراچی-میں-اسٹریٹ-کرمنلز-کی-فائرنگ-سے-طالبہ-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org