QR CodeQR Code

جے یو آئی (ف) نے نواز شریف سے ملاقات کی اجازت مانگ لی

3 Oct 2019 15:54

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو خط تحریرکیا جس میں نواز شریف سے ملاقات کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے اجازت ملنے پر جے یو آئی کا تین رکنی وفد میاں نواز شریف سے لاہور کی سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں ملاقات کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنماوں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے ہوم سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو خط تحریرکیا جس میں نواز شریف سے ملاقات کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے اجازت ملنے پر جے یو آئی کا تین رکنی وفد میاں نواز شریف سے لاہور کی سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں ملاقات کرے گا۔ نواز شریف سے اکرم درانی، عبدالغفور حیدری اور مولانا اسعد محمود ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وفد مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام میاں نواز شریف تک پہنچائے گا اور حکومت کیخلاف مجوزہ آزادی مارچ اور دھرنے میں شرکت کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ یاد رہے کہ آج میاں شہباز شریف نے بھی نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اور مولانا فضل الرحمان کا پیغام پہنچایا، تاہم جے یو آئی (ف) کی قیادت سمجھتی ہے کہ شہباز شریف موثر انداز میں پیغام نہیں پہنچانے اس لئے جے یو آئی کی قیادت نے خود ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 819938

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819938/جے-یو-ا-ئی-ف-نے-نواز-شریف-سے-ملاقات-کی-اجازت-مانگ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org