0
Thursday 3 Oct 2019 18:56

علامہ شہنشاہ نقوی کی عمران خان سے ملاقات، مسنگ پرسنز کی رہائی کا مطالبہ

علامہ شہنشاہ نقوی کی عمران خان سے ملاقات، مسنگ پرسنز کی رہائی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے وزیرِاعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیرِاعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری بھی شامل تھے۔ تفصیلات کے مطابق شیعہ رہنماء نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِاعظم کو امام علی رضا علیہ اسلام کی تعلیم کردہ دعا ہدیہ کی اور وزیرِاعظم پاکستان کو اقوامِ متحدہ میں عالمِ اسلام کی مؤثر نمائندگی، بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا اور مسلمانوں پر خطہِ ارض کے کونے کونے میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنے پر دادِ تحسین پیش کی۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو مدلل انداز سے دنیا کے سامنے جس طرح وزیرِاعظم نے اجاگر کیا، اسکی مثال ستر سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے پاکستان کے اداروں میں وزیرِاعظم کی زیرِ سرپرستی آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی اور بہتر بنائے جانے پر وزیرِ اعظم کی کوششوں کو سراہا، زائرین مقام مقدسہ کے مسائل، شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی اور  عایلی قوانین اور آرٹیکل 227 کے نفاذ کے متعلق گفتگو کی۔ واضح رہے کہ علامہ شہنشاہ نقوی نے وزیرِاعظم کی ملکی امن و امان اور آزادیِ رائے کے تحفظ کی کوششوں کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 819967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش