0
Thursday 3 Oct 2019 18:55

پاکستان امن کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان امن کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان کی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ السلام حضرت بہاالدین زکریا ملتانی نے برصغیر کی پہلی اقامتی درس گاہ کی بنیاد رکھی تھی تاکہ علم کی روشنی پھیل سکے، اولیائے کرام نے اپنے کردار سے ہمارے لئے راستے متعین کردئیے ہیں، اب منزل ہمیں تلاش کرنی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امن کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ پاکستان آج بھی 27 لاکھ افغان مہاجرین کا میزبان ہے۔ شاہ محمود نے کہا کہ وزیراعظم کا موقف ہے کہ افغانستان میں جنگ سے امن ممکن نہیں لیکن بدقسمتی سے ہمسایہ اس خطے میں امن و امان نہیں چاہتا، اس لئے وزیراعظم نے عالمی برادی سے اس خطے میں امن بحال کرنے کی بات کی ہے۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی رائے عامہ کیلئے 7دنوں میں عالمی رہنماوں سے 120 نشستیں کیں جس کے بعد حکومت کے اقوام متحدہ میں سخت موقف سے عالمی سطح پاکستان کیلئے بیانہ بدل گیا ہے۔ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ مودی نے کشمیر کا حق سلب کرکے بہت بڑی حماقت کی ہے کیونکہ عالمی برادی میں کشمیر پر پاکستان کا موقف درست ثابت ہوچکا ہے۔ وزیرخارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مسلمانوں کے حوالے سے پراپیگنڈہ کا شکار ہے، اسلام کا صحیح پیغام دنیا تک پہنچانے کیلئے پاکستان سمیت 3 اسلامی ممالک انگلش چینل لانچ کر رہے ہیں تاکہ دنیا کو دکھایا جاسکے کہ اسلام امن و رواداری کا دین ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 819968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش