0
Thursday 3 Oct 2019 20:15

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی یافث نوید ہاشمی اور دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی یافث نوید ہاشمی اور دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ملتان سے جبری طور پر لاپتہ معروف قانون دان یافث نوید ہاشمی کے گھر پہنچ گئے، لواحقین سے ملاقات اور یکجہتی کا اظہار، تفصیل کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی ڈیڑھ ماہ سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے ہونے والے معروف قانون اور سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار یافث نوید ہاشمی کے گھر ان کے لواحقین سے ملاقات کی، اس موقع پر جنوبی پنجاب بھر سے لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر علامہ محمد امین شہیدی، علامہ اقتدار حسین، سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد عباس وزیری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں بطور انسان اور پاکستانی آپ کے ساتھ ہوں، میں اس معاملے میں حتی المقدور کوشش کروں گا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورہ چین کے بعد اسلام آباد میں اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں، میں اس شہر کا بیٹا ہوں اور آج اپنا فرض نبھانے یافث نوید ہاشمی کے گھر آیا ہوں، اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنز نے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے سامنے اپنے مطالبات بھی رکھے۔ بعدازاں میڈیا کو جاری بیان میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنز کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ چین سے واپسی اسلام آباد آنے کا کہا ہے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ میں اس حوالے سے اپنا مکمل کردار ادا کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 819978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش