0
Thursday 3 Oct 2019 20:28

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ذوالفقار بھٹو کی زمین بھی قابضین سے نہ بچا سکی

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ذوالفقار بھٹو کی زمین بھی قابضین سے نہ بچا سکی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت بانی رہنما سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی زمین بھی قابضین سے نہ بچا سکی، سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی ملزمان کو سزا دلوانے کیلئے اپیل مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس سلیم میسر پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو ٹپے دار غلام رسول سموں اور رکن بورڈ آف ریونیو مشتاق سولنگی کی بریت کیخلاف سندھ حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ٹپے دار غلام رسول سموں اور بورڈ آف ریونیو مشتاق سولنگی کی بریت کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔ کراچی میں صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے دونوں کو ذوالفقار علی بھٹو کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں معاونت کرنے کے الزام میں بری کر دیا تھا۔ سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں مختیار بٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کی 1045 گز زمین پر 1981ء میں قبضہ کیا۔

ملزمان نے زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں قبضہ کرنے والے شخص کی معاونت کی، ملزمان کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر دونوں کو سزا دی جائے۔ ملزمان کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ پرائیویٹ پارٹی کے کیس کی سرکار اپیل نہیں کر سکتی، سرکار صرف سرکاری زمینوں کے تنازع یا قبضہ کے کیس میں پیروی کر سکتی ہے۔ ذوالفقار بھٹو اور انکے خاندان کی ذاتی زمین کے کیس کی پیروی صوبائی حکومت نہیں کر سکتی، زمین پر 1981ء میں قبضہ کیا گیا اور مقدمہ 2008ء میں درج کیا گیا، سندھ حکومت نے بدنیتی پر بھٹو کی خاندانی زمین پر قبضہ کا کیس سرکاری طور پر دائر کرایا، سندھ حکومت کی اپیل مسترد کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 819981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش