QR CodeQR Code

شہباز شریف کا آزادی مارچ کی قیادت کرنے سے انکار

3 Oct 2019 20:37

نواز شریف نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو میرا پیغام دیا جائے کہ پیپلز پارٹی کو بھی آزادی مارچ میں شرکت کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کی تاریخوں میں ردوبدل کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے آزادی مارچ کی قیادت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی ملاقات بارے بھی نواز شریف کو بریفنگ دی۔ نواز شریف نے آزادی مارچ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی حمایت کی اور ہدایت جاری کی کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جلد بلائی جائے تاکہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا جلد فیصلہ کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو میرا پیغام دیا جائے کہ پیپلز پارٹی کو بھی آزادی مارچ میں شرکت کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کی تاریخوں میں ردوبدل کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی جائے۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے خود رابطوں کی بھی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف کو آزادی مارچ کی قیادت کا کہا لیکن انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میری صحت اجازت نہیں دیتی، احسن اقبال اور دیگر رہنماؤں کو دیکھ لیں۔
 


خبر کا کوڈ: 819982

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819982/شہباز-شریف-کا-ا-زادی-مارچ-کی-قیادت-کرنے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org