0
Thursday 3 Oct 2019 20:48

اپوزیشن سے معاملات طے ہوگئے، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، شیخ رشید احمد

اپوزیشن سے معاملات طے ہوگئے، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، شیخ رشید احمد
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اندر کی بات یہ ہے عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، اپوزیشن سے تمام معاملات طے ہوگئے ہیں، لانگ مارچ والوں کو ڈینگی ہو سکتا ہے، مولانا فضل الرحمان کوئی لانگ مارچ نہیں کریں گے یہ بھی طے ہوچکا ہے، زرداری نواز اور شہباز ہی نہیں پورا معاشرہ ہی چور ہے، ایم ایل 1 انقلاب ہوگا، ریلوے کو پانچ سال میں نہیں تین سال میں خسارے سے نکال لیں گے، وردی ہمارے اور ہم وردی کے ساتھ ہیں۔ کراچی میں این ایل سی ایکسپریس فریٹ ٹرین کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم آج تک پندرہ فریٹ ٹرینیں چلا چکے ہیں، عمران خان چین جا رہے ہیں جہاں ایم ایل ون ٹریک کے پروجیکٹ پر دستخط ہوں گے، اس منصوبے کے تحت سات گھنٹے میں مسافروں کو کراچی سے لاہور پہنچایا جائے گا، ہم نے ابھی تک کوئی چیز امپورٹ نہیں کی اور ایک لاکھ پسنجر  بڑھائے ہیں، ایم ایک ون سے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ٹو بھی بنے گا، جس سے ٹرینوں کی رفتار 250 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی، جمرود اور افغانستان تک کنٹینرز لے کے جائیں گے، وقت پر ریلوے بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ چلے گی، 80 لاکھ مسافروں کو سفر کی سہولت دے رہے ہیں، بارشوں سے متاثر ٹریک کو جلد از جلد ٹھیک کرنے کی کوشش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف نے زبردست بیان دیا کہ کشمیر کے معاملے پر قوم حکومت کے ساتھ ہے، بلاول بچہ ہے عمران خان نے کشمیر پر امت مسلمہ کا کیس لڑا جو ریکارڈ کا حصہ ہے، بھارتی وزیراعظم مودی غیر دانش مندانہ فیصلے کرکے پھنس گیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے عمران خان کو کہا ہے کہ جن کے آخری دن چل رہے ہیں انہیں گھر سے کھانا آنے دو زرداری، نواز اور شہباز نہیں پورا معاشرہ ہی چور ہے، لانگ مارچ نہیں ہوگا انہیں ڈینگی ہوسکتا ہے، مولانا فضل الرحمن کوئی لانگ نہیں مارچ نہیں کریں گے، سب کچھ طے ہوچکا ہے، فضل الرحمان کو کیا فکر ان کا اصل کام تو عمران خان نے کردیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اندر کی بات یہ ہے کہ عمران خان پانچ سال پورے کرے گا، اپوزیشن سے تمام معاملات طے ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بحران سے نکلنے جارہا ہے مگر اپوزیشن مایوسی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہے، عمران خان کے دورِ حکومت میں ہی بلٹ ٹرین چلائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 819985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش