QR CodeQR Code

کچرا پھینکنے والے کیخلاف متعلقہ تھانے میں اطلاع کی جائے، راشد حسین ربانی

3 Oct 2019 21:07

کراچی میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے درخواست کی کہ وہ صفائی مہم میں حکومتی اداروں کا ساتھ دیں، ہم بنا کسی تفریق اور سیاسی عناد کراچی کے ہر گلی محلے کی صفائی کیلئے کام کررہے ہیں اور ہم اپنے اس مشن کو پورا کئے بنا سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور راشد حسین ربانی کا کراچی ضلع وسطیٰ کے علاقے جہانگیر آباد کھجی گراؤنڈ، چھوٹا میدان اور اطراف کا اچانک دورہ کیا اور صفائی مہم کے حوالے سے جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی فراز غنی، پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما ظفر صدیقی اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے راشد ربانی سے سندھ حکومت کی جانب سے صفائی مہم کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ راشد ربانی نے عوام سے درخواست کی کہ وہ صفائی مہم میں حکومتی اداروں کا ساتھ دیں، ہم بنا کسی تفریق اور سیاسی عناد  کراچی کے ہر گلی محلے کی صفائی کیلئے کام کررہے ہیں اور ہم اپنے اس مشن کو پورا کئے بنا سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 819991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819991/کچرا-پھینکنے-والے-کیخلاف-متعلقہ-تھانے-میں-اطلاع-کی-جائے-راشد-حسین-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org