0
Thursday 3 Oct 2019 22:21

آئی ایس او کےزیراہتمام قائد اعظم یونیورسٹی میں یوم حسین کا انعقاد

آئی ایس او کےزیراہتمام قائد اعظم یونیورسٹی میں یوم حسین کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان قائد اعظم نیونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام سالانہ یوم حسین بعنوان ’’فلسفئہ قیام امام حسین ؑ کانفرنس‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی اور اہل سنت کے جید عالم دین مفتی گلزار حسین نعیمی نے خصوصی خطاب کیا، مرکزی صدر آئی ایس او قاسمی شمسی نے شرکت کی اور فلسطہ کربلا پر روشنی ڈالی، مقررین کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ کا پیغام رہتی دنیا تک باقی ہے، کربلا آج بھی برپا ہے، بس ہمیں کردار حسین ؑ ادا کرنے کی ضرورت ہے، کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی گئی ہے، عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کسی محاذ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 820000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے