QR CodeQR Code

آزادی مارچ کے لئے جے یو آئی (ف) نے کیا تیاری کی ہے؟

3 Oct 2019 22:32

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے لئے 4 کنٹینرز تیار کئے گئے ہیں جبکہ چار بلٹ پروف گاڑیاں بھی ہمہ وقت تیار ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے لئے تیار کئے گئے چار کنٹینرز کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ آزادی مارچ کے چاروں کنٹینرز کو بلٹ پروف بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمان کے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب حکومت مخالف مارچ کے اعلان کے ساتھ ہی جمعیت علمائے اسلام (ف) کی طرف سے مارچ کی تیاریاں بھی عروج پہ پہنچ چکی ہیں۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے لئے 4 کنٹینرز تیار کئے گئے ہیں جبکہ چار بلٹ پروف گاڑیاں بھی ہمہ وقت تیار ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے لئے تیار کئے گئے چار کنٹینرز کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ آزادی مارچ کے چاروں کنٹینرز کو بلٹ پروف بنایا گیا ہے، کنٹینرز میں مولانا فضل الرحمان کے لئے مختلف سہولیات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ کنٹینرز کے اندر ائر کنڈیشنڈ ہیں اور ہوا کا بھی مناسب انتظام رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کنٹینرز میں سردی سے بچنے کا انتظام بھی موجود ہے۔ کنٹینرز میں واش رومز اور سونے کے لئے بیڈ رکھنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ ہر کنٹینر میں 12 افراد کے بیٹھنے کا اہتمام ہو سکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹس، اور کچن کا بھی کنٹینر میں اہتمام کیا گیا ہے، چاروں کنٹینرز کو ملک کے چار مختلف مقامات پر خفیہ رکھا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر کو کنٹینر پر سوار ہوں گے۔ واضح رہے کہ  جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 820003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820003/ا-زادی-مارچ-کے-لئے-جے-یو-ا-ئی-ف-نے-کیا-تیاری-کی-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org