QR CodeQR Code

کچھ وزراء مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں، احسن اقبال

3 Oct 2019 23:35

مسلم لیگ نون کے رہنما کا حکومتی وزراء کے بیانات پر کہنا تھا کہ جمیعت علمائے اسلام آٹھ ماہ سے اپنے ووٹرز کو دھرنے کے لیے تیار کر رہی ہے، مولانا کا ووٹرز جہاں جائے گا چٹائی ڈال کر سو جائے گا اور محنت بھی کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے جو اعلان کیا ہے اور جس قسم کے بیانات کچھ حکومتی وزیروں کی جانب آ رہے ہیں، ان سے لگتا ہے کہ حکومتی وزیر مولانا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور ان کے دھرنے کو کامیاب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمیعت علمائے اسلام آٹھ ماہ سے اپنے ووٹرز کو دھرنے کے لیے تیار کر رہی ہے، مولانا کا ووٹرز جہاں جائے گا چٹائی ڈال کر سو جائے گا اور محنت بھی کرے گا۔ نون لیگ کی دھرنے میں شرکت سے متعلق احسن اقبال کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ مولانا ہمیں کچھ وقت دیں کیوں کہ ہمارا ووٹر ابھی متحرک نہیں ہے، ہم چاہتے تھے تھوڑا کام مزید کر لیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات سے متعلق افواہوں پر رد عمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی قائد نے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ نوازشریف نے فیصلے کے لیے مزید وقت مانگا ہے اور جو فیصلہ وہ دیں گے تمام ورکرز اس پر عمل درآمد کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 820009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820009/کچھ-وزراء-مولانا-فضل-الرحمان-کے-دھرنے-کو-کامیاب-بنانا-چاہتے-ہیں-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org