0
Thursday 3 Oct 2019 23:41

پیپلزپارٹی اور نون لیگ حکومت کیخلاف مولانا کو فنانس کر رہی ہے، فواد چوہدری

پیپلزپارٹی اور نون لیگ حکومت کیخلاف مولانا کو فنانس کر رہی ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی حکومت کیخلاف مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو فنانس کر رہے ہیں، مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلزپارٹی فضل الرحمان کے دھرنے کو حکومت کیخلاف دباؤ بڑھانے کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں، ان کا مقصد اپنے رہنماؤں کو جیل سے رہائی دلوانا ہے، وہ نہیں چاہتے کہ حکومت کرپشن کیسز کو آگے لے کر جائے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس لوگ نہیں ہیں، نون لیگ اور پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کو فنانس کر رہےہیں، اپوزیشن کے پاس کوئی بیانیہ نہیں جس پر لوگ جمع ہوں، مولانا مدرسے کے بچوں پر تکیہ کر رہے ہیں، باقی دونوں جماعتوں کے پاس بھی لوگ نہیں، یہ تینوں جماعتیں اپنے ذاتی مقاصد کیلئے احتجاجی سیاست کرنا چاہتی ہیں، اِنہیں عوام کی کوئی فکر نہیں، عام آدمی کو احتجاجی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں، دھرنے کا مستقبل اور کامیابی کا کوئی امکان نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ میں رد و بدل وزیراعظم کا اختیار ہے، یہ ان کا حق ہے کہ وہ جس کو چاہیں کابینہ میں رکھیں اور جسے چاہیں نہ رکھیں، کابینہ میں تبدیلی سے پورا ملک متاثر ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس پر گفتگو ہوتی ہے، اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچے، کابینہ میں موجود لوگ اس میں سنجیدہ ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کچھ باتیں سیاق و سباق سے ہٹ کر نشر کی جاتی ہیں جس سے سیاستدانوں کا مذاق بنتا ہے، اب تو پوری ویڈیو فلم چل جاتی ہے، میڈیا دو دھاری تلوار ہے، اس کا صحیح استعمال کریں گے تو فائدہ ورنہ نقصان ہوگا، لوگوں کو ٹی وی پر آنے کا شوق ہوتا ہے جس سے بہت سے لوگ ایکسپوز ہو جاتے ہیں، پرانے اور سمجھدار سیاستدان زیادہ ٹی وی پر نہیں آتے، پیچھے بیٹھ کر اپنا کام کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 820010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش