QR CodeQR Code

امریکی وفود کی افغان طالبان سے امریکی سفارت خانے میں ملاقاتیں

4 Oct 2019 00:30

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے وفد کی مختلف امریکی عہدیداروں سے ہونیوالی ملاقات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے، جس کی تفصیلات کسی کو نہیں بتائی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دوحا سے پاکستان آنیوالے افغان طالبان کے وفد نے اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانے میں امریکی وفود سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے وفد کی مختلف امریکی عہدیداروں سے ہونیوالی ملاقات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے، جس کی تفصیلات کسی کو نہیں بتائی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ملا عبدالغنی بردار کی قیادت میں افغان طالبان کا وفد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ سے ملاقات کر چکا ہے۔ افغان طالبان کی وفد کی پاکستان آمد سے قبل امریکی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد چین سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے معطل کیے جانے والے امن مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 820014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820014/امریکی-وفود-کی-افغان-طالبان-سے-سفارت-خانے-میں-ملاقاتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org