0
Friday 4 Oct 2019 06:39

میرے تحقیقی مقالے بھارت میں شائع ہوگئے لیکن پاکستان میں نہیں ہوسکے، ڈاکٹر عارف علوی

میرے تحقیقی مقالے بھارت میں شائع ہوگئے لیکن پاکستان میں نہیں ہوسکے، ڈاکٹر عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں حادثاتی طور پر دانتوں کا ڈاکٹر بن گیا۔ لاہور میں ہونے والے بین الاقوامی ڈینٹسری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم بیماریوں کا انتظار کرتے ہیں، لیکن اس کے تدارک کے لیے کچھ نہیں کرتے، دانتوں کے مرض سے آگاہی انتہائی ضروری ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے دانتوں کی بیماریوں کے حوالے سے بتایا کہ 90 فیصد دانتوں کی بیماریوں سے پرہیز کرکے بچا جاسکتا ہے، میرے تحقیقی مقالے بھارت میں شائع ہوگئے، لیکن پاکستان میں شائع نہیں ہوسکے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ڈینٹل ڈاکٹر کو کم از کم 6 ماہ سرکاری اسپتال میں گزارنا لازمی قرار دینا ہو گا، اس ملک کا فکر مند نوجوان نہیں ہوگا تو کون ہو گا۔ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جیسے ہی کرفیو اٹھے گا وہاں خون خرابہ ہو گا، ایک لاکھ قربانیوں کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ کم نہیں ہوا ہے، کشمیر بہت بے چین ہیں اور آزادی کی تحریک کو کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے سے ووٹ نہیں ملتے، لیکن یہ قوم کے لیے ضروری تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 820018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش