QR CodeQR Code

احتساب کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو مایوسی ہو گی، عمران خان

4 Oct 2019 06:59

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال میں بہتری کے لئے دن رات کام جاری ہے اور معاشی حالات کی بہتری کے لئے درست سمت کا تعین ہو چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کسی قسم کی بلیگ میلنگ برداشت نہیں کرے گی۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا، کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، احتساب کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو مایوسی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی صورت حال میں بہتری کے لئے دن رات کام جاری ہے اور معاشی حالات کی بہتری کے لئے درست سمت کا تعین ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر بابراعوان نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے ملکی ترقی کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کبھی نہیں کیا، احتساب اور شفافیت موجودہ حکومت کی اہم کامیابی ہے، غریب کا تحفظ اور عزت نفس کی خیال حکومتی ترجیح ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ ریاست مدینہ کا ماڈل اپنانا بہترین طرز حکمرانی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے کشمیر میں جاری مسلسل لاک ڈاون پر اظہار تشویش کیا۔ عمران خان نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق کے لئے سیاسی اور سفارتکاری کوششیں جاری رہیں گی۔


خبر کا کوڈ: 820019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820019/احتساب-کی-راہ-میں-روڑے-اٹکانے-والوں-کو-مایوسی-ہو-گی-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org