0
Friday 4 Oct 2019 07:42

وزیراعظم سے مصر اور لبنان کے اعلی سطحی کاروباری کنسورشیم کی ملاقات

وزیراعظم سے مصر اور لبنان کے اعلی سطحی کاروباری کنسورشیم کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں مصر اور لبنان کے اعلی سطحی کاروباری کنسورشیم نے عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عرب تاجروں اور سرمایہ کاروں نے پاکستان میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرمایہ کاری صحت، ٹیکنالوجی اور ہاوسنگ کے شعبوں میں کی جائے گی، کاروباری کنسورشیم 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری انرجی سیکٹر میں کرے گا۔ یاد رہے چند روز قبل روسی بینک کے ڈائریکٹر نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاری کی خواہش کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم نے رشین بینک ڈائریکٹر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھا۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ ہالینڈ نے پٹرولیم اور ایل این جی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، ڈچ کمپنی رائل وو پاک دو ارب اسی کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی۔ رائل ووپک کے وفد کے سربراہ نے دونوں ممالک کے مابین طویل مدتی معاشی تعلقات قائم کرنے کے لئے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

 
خبر کا کوڈ : 820022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش