0
Friday 4 Oct 2019 09:10

سعودیہ ایران کشیدگی پر عمران خان کے کردار کی بات ہورہی ہے، ڈاکٹر عارف علوی

سعودیہ ایران کشیدگی پر عمران خان کے کردار کی بات ہورہی ہے، ڈاکٹر عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جبکہ ناموسِ رسالت، ماحولیات اور منی لانڈرنگ پر بھی اظہار خیال کیا۔ لاہور میں منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ سعودی ایران کشیدگی اور افغانستان کے معاملے پر عمران خان کے کردار کی بات ہورہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ 2003ء میں خشونت سنگھ نے لکھا تھا کہ بھارت تباہی کی طرف جارہا ہے، وہاں اب مسلمانوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے جبکہ عمران خان نے دنیا کو خبر دارکیا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھنے کے بعد خونریزی کا خدشہ ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنماؤں کے سامنے شاندار تقریر کی تھی، جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا تھا۔ وزیراعظم نے بین الاقوامی دنیا کے سامنے مودی اور آر ایس ایس کے گھناؤنے چہرے کو بھی بے نقاب کیا تھا، عمران خان کے خطاب کو دنیا بھر میں سراہا گیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 820025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش