QR CodeQR Code

گاہکوچ، دہرے قتل کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت جبکہ دوسرے کو پانچ سال قید کی سزا

4 Oct 2019 09:48

عدالت نے ملزم اسحاق کو سزائے موت اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں تین ماہ قید کی سزا ہو گی، ملزم فرہاد کو پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ گاہکوچ کی مقامی عدالت نے دہرے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئےچار میں سے ایک ملزم کو سزائے موت جبکہ دوسرے کو پانچ سال قید کی سزا سنا دی جبکہ دیگر دو ملزمان کو عدم ثبوت کی پر بری کر دیا گیا۔ عدالت نے ملزم اسحاق کو سزائے موت اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں تین ماہ قید ہو گی، ملزم فرہاد کو پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی، کیس کے دیگر دو ملزمان فخر عالم اور برش عالم کو بری کر دیا گیا۔ قتل کا واقعہ پونیال کے گائوں ہموچل میں تین سال پہلے پیش آیا تھا، واقعے کا مقدمہ سنگل تھانے میں درج تھا۔


خبر کا کوڈ: 820032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820032/گاہکوچ-دہرے-قتل-کیس-میں-ایک-ملزم-کو-سزائے-موت-جبکہ-دوسرے-پانچ-سال-قید-کی-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org