QR CodeQR Code

کراچی میں آئندہ 3 روز تک گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

4 Oct 2019 11:54

گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جو ہفتہ کے روز تک جاری رہ سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ گزشتہ رات شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے لگیں، جس کے بعد ملیر، شاہ فیصل، کورنگی، صدر، برنس روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن، ڈیفنس، شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں بارش شروع ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا کی رفتار 10 ناٹیکل مائیل اور نمی کا تناسب 69 فیصد ہے، کہیں دھوپ کہیں چھاوں کا منظر ہے۔ جبکہ گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جو ہفتہ کے روز تک جاری رہ سکتی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 3 روز تک گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 820045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820045/کراچی-میں-آئندہ-3-روز-تک-گرج-چمک-کیساتھ-بارش-کی-پیشگوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org