0
Friday 4 Oct 2019 12:15

طالبان وفد کی آمد نیک شگون ہے لیکن وزیراعظم کی ملاقات نہیں ہوئی، فردوس عاشق اعوان

طالبان وفد کی آمد نیک شگون ہے لیکن وزیراعظم کی ملاقات نہیں ہوئی، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ طالبان وفد کے ساتھ مذاکرات نیک شگون ہے تاہم وزیراعظم عمران خان سے طالبان وفد کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے وفد کے ساتھ گزشتہ روز دفتر خارجہ میں مذاکرات کا انعقاد مفاہمتی عمل کے لیے نیک شگون ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ عمل اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے مثبت ماحول پیدا کرنے میں گراں قدر کردار ادا کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز طالبان وفد کی وزیر خارجہ سے ملاقات اسی سلسلے کی کڑی تھی، پر امید ہیں کہ اس سے عنقریب مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے طالبان وفد کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اس ضمن میں نشر اور شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ خیال رہے کہ افغان طالبان کا وفد دو روز قبل پاکستان پہنچا تھا، گزشتہ روز افغان طالبان اور وزارت خارجہ حکام کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ اور افغان طالبان وفد کا افغان امن عمل کی جلد بحالی پر اتفاق ہوا ہے، پاکستان افغان امن کے عمل کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ بہتر ماحول میں مذاکرات کے لیے تشدد کے سلسلے کو بند ہونا چاہیئے، بہتر ماحول میں افغان امن عمل کی جلد بحالی ممکن ہوسکے گی۔
خبر کا کوڈ : 820046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش