0
Friday 4 Oct 2019 17:54

تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں، وزیر اعظم کا دورہ سکردو عین وقت پر منسوخ

تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں، وزیر اعظم کا دورہ سکردو عین وقت پر منسوخ
اسلام ٹائمز۔ تمام تر تیاریوں کے بائوجود وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ سکردو منسوخ ہو گیا، یوں سکردو میں بڑے جلسے کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔ تحریک انصاف کے زرائع کے مطابق وزیر اعظم کا دورہ موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کیا گیا کیونکہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے فلائٹ کو کلیئرنس نہیں مل سکی۔ ادھر سکردو کے میونسپل گرائونڈ میں تحریک انصاف نے بڑے جلسے کی تیاریاں مکمل کی تھیں اور جلسہ گاہ میں لوگ جوق درجوق پہنچنا بھی شروع ہوئے تھے، آخری لمحے میں شرکاء کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم کا دورہ منسوخ ہو گیا ہے جس کے بعد وفاق وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے خطاب کیا تاہم اس سے پہلے ہی لوگ واپس جانا شروع ہو گئے تھے۔ وزیر اعظم کا دورہ منسوخ ہونے سے پی ٹی آئی کارکنوں میں مایوسی پھیل گئی کیونکہ عمران خان کے خطاب میں اہم اعلانات کی توقع بھی کی جا رہی تھی۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے متوقع دورے کے پیش نظر سکردو شہر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی، جگہ جگہ ناکے اور رابطہ سڑکوں کو بند کر دیا گیا تھا جبکہ شہر میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 820086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش