0
Friday 4 Oct 2019 18:20

فضل الرحمن کا احتجاج محض اپنی ذاتی کرپشن سے قوم کی توجہ ہٹانے کیلئے ہے، زاہد حبیب قادری

فضل الرحمن کا احتجاج محض اپنی ذاتی کرپشن سے قوم کی توجہ ہٹانے کیلئے ہے، زاہد حبیب قادری
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا احتجاج محض اپنی ذاتی کرپشن سے قوم کی توجہ ہٹانے کیلئے ہے، آج کشمیر سے ہمددری مولانا کا سیاسی ڈرامہ ہے۔ فضل الرحمن پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی زبان بول رہے ہیں، مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے مولانا بھارتی اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔ جب مولانا کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے تب کشمیر یاد آیا نہ ہی بھارت مظالم نظر آتے تھے۔ آج مدارس کے طلبہ کو گمراہ کرنے کیلئے کشمیر پر سیاسی ڈرامہ بازی شروع کر رکھی ہے۔ محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ ملک میں اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کو متوجہ کرنا ہوگا، مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹوایا جائے۔ اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر، فلسطین سمیت دیگر اسلامی ریاستوں میں جاری مسلمانوں پر نا انصافی پر پُراسرار خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پلیٹ فارم صرف یہو د و نصاریٰ کے ذاتی مفادات کے تحفظ کا ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، طاقتور ریاستوں نے انسانی جانوں کے مقابلہ میں اپنی دولت کو ترجیح دی ہے۔ بھارت نے کشمیر پر حملہ کیا ہے اب پاکستانی حکومت کو اس کا جواب دینا چاہئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کا موقف پیش کیا جا چکا ہے۔ محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ حکومت وقت کی غیر متوازن پالیسیوں نے قو م کو دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے، مہنگائی کا سیلاب حکمرانوں کو بھی لے ڈوبے گا۔ بے روزگاری سے نوجوان طبقہ بے راہ روی کا شکار ہو رہا ہے۔ تبدیلی سرکار سرکاری اداروں میں وہی روائتی سیاسی، مسلکی اور رشوت ستانی کے نظام کو پروان چڑھا رہی ہے، الیکشن سے قبل عمران خان نے جتنے وعدے کئے آج وہ سب ریت کی دیوارثابت ہو رہے ہیں، تبدیلی سرکار نے صرف سیاسی نمبرز کی دوڑ لگائی زبانی جمع تفریق سے کام لیا مگر حکومتیں سوشل میڈیا یا ٹی وی چینلز پر چیخ چلا کر باتیں کرنے سے نہیں چلتیں، عوام کی فلاح و بہبود، مہنگائی کے خاتمہ، بے روزگاری سے چھٹکارے کیلئے عمران خان کو اپنی تقریروں سے آگے بھی کچھ کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 820091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش