0
Friday 4 Oct 2019 18:45

عمران خان پانچ افراد کو این آر او دے دیں تو سب ٹھیک ہوجائیگا، شیخ رشید احمد

عمران خان پانچ افراد کو این آر او دے دیں تو سب ٹھیک ہوجائیگا، شیخ رشید احمد
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان پانچ افراد کو این آر او دے دیں تو سب ٹھیک ہوجائیگا، شہباز شریف اسلام آباد دھرنے کا حصہ نہیں ہونگے، لاہور کی جیل میں ایک صاحبزادی سے موبائل برآمد ہوا ہے جس میں سب کا پتہ چل گیا ہے۔ وہ کیمپ آفس کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی انکے ہمراہ تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی ہے مولانا صاحب وہاں نہ آئیں تو بہتر ہیں، شہباز شریف لانگ مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور جیل میں ایک صاحبزادی سے موبائل برآمد ہوا ہے جس میں سب کا پتہ چل گیا ہے، یہ لوگ ملک میں افراتفری سے گریز کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی پر قابو اور معیشت کو صحیح ڈگر پر عمران خان لایا ہے، آج زرداری اور بلاول کی سیاست مختلف ہے، آج شہباز شریف کی اور نواز شریف کی سیاست مختلف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کشمیری ہوں اور سری نگر کا لال حویلی سے خون کا رشتہ ہے، عمران خان نے اس ملک کو ڈوبنے سے بچایا ہے، ناامید ہونے کی ضرورت نہیں عمران خان اپنے پانچ سال پورے کریں گے، پانچ افراد کو عمران خان این آر او دے دیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں، عمران خان کے ساتھ چین جارہا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 820107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش