0
Friday 4 Oct 2019 18:46

دنیا کی کوئی طاقت تحریک آزادی کشمیر کو نہیں دبا سکے گی، قاری زوار بہادر

دنیا کی کوئی طاقت تحریک آزادی کشمیر کو نہیں دبا سکے گی، قاری زوار بہادر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے گلبرگ لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا بھیانک چہرہ سامنے آگیا ہے کشمیری مسلمان دو ماہ سے مسلسل کرفیو اور اشیائے خورونوش کی کمی کا شکار ہیں، عالمی ضمیر مردہ ہو چکا ہے، حکومت پاکستان ان مسلمانوں کی زندگیاں بچانے کے جلد از جلد اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے اس وقت بھارتی کشمیری مسلمانوں کو زندہ در گور کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے، کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہا ہو چکی ہے اور یہ سب کچھ میڈیا اور سوشل میڈیا سے بھی اوجھل رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہ کشمیریوں نے اپنی آزادی کیلئے لڑی جانیوالی جنگ کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں، انہوں نے قربانیوں کی ایک عظیم داستان رقم کی ہے، کشمیریوں نے بدر اور کربلا کے مجاہدوں اور غازیوں کی یاد تازہ کر دی ہے، دنیا کی کوئی طاقت ان کی آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکے گی۔

انہوں نے مسلم حکمرانوں کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک پر یہودیوں کے ایجنٹ حکمران بٹھائے گئے ہیں جو اسلامی غیرت اور حمیت سے خالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا ازلی ابدلی دشمن تو تھا ہی اب وہاں کے مسلمانوں پر بدترین تشدد اور عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے، کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کی بے حد ضرورت ہے ایسے میں علماء کو ایک بار پھر قوم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دینا ہوگا کیونکہ دشمن انہیں نقصان پہنچانے کی تاک میں ہے۔ اجلاس میں حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین، رشید احمد رضوی،قاری خلیل مہروی، مفتی جمیل رضوی،ایم اے مہر،مولانا محمد سلیم اعوان،مولانا محمد نعیم قادری،مولانا شبیر حسین فریدی، مولانا حاجی شوکت علی،قاری لیاقت علی رضوی،مولانا سرفراز قادری،قاری وسیم شہزاد قادری کے علاوہ علماء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 820108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش