0
Friday 4 Oct 2019 19:17

وزیر صحت کے پی نے شوکت یوسفزئی کے غیر مناسب بیان پر معافی مانگ لی

وزیر صحت کے پی نے شوکت یوسفزئی کے غیر مناسب بیان پر معافی مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر صحت انعام ہشام اللہ نے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے ڈاکٹروں سے متعلق غیر مناسب بیان پر معافی مانگ لی۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کچھ عرصے پہلے تک ڈاکٹرز اور انجینئرز پکوڑے فروخت کرتے تھے، تحریک انصاف کی حکومت نے انہیں نوکریاں دیں لیکن اس کے باوجود یہ لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ شوکت یوسفزئی کے بیان پر ڈاکٹرز اور انجینئرز کے علاوہ سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی تھی اور ان سے معافی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا تھا۔ اب خیبر پختونخوا کے وزیر صحت ہشام انعام اللہ کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ساتھی وزیر شوکت یوسفزئی کے پکوڑے بیچنے والے بیان کی مذمت کی ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پکوڑے بیچنے والوں کی بھی عزت ہے، شوکت یوسفزئی کے بیان پر تکلیف ہوئی، پکوڑے والے محنت مزدوری کرتے ہیں، ان کی بے عزتی کرنا غلط ہے۔ انعام ہشام اللہ نے کہا کہ اگر شوکت یوسفزئی کے بیان سے کسی ڈاکٹر کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس پر معافی مانگتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 820114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش