0
Friday 4 Oct 2019 19:23

خیبر پختونخوا اسمبلی، اپوزیشن اراکین کا بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج

خیبر پختونخوا اسمبلی، اپوزیشن اراکین کا بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کی اجازت نہ دینے پر احتجاج کیا، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسپیکر ڈائس کے سامنے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نظر ہوگیا، اپوزیشن اراکین نے اسلام آباد مارچ پر وزیراعلٰی کے بیان اور بات کا موقع نہ دینے پر اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کا کہنا تھا کہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، محمود خان مجھے دھمکی نہ دیں، چیلنج کرتا ہوں کہ وزیراعلٰی کو گھر میں بند کردوں گا، وزیراعلٰی کو گھر سے نکلنے نہیں دونگا۔ اپوزیشن لیڈر کو جواب میں سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا کہ وزیراعلٰی کو بند کرنے کی بات ہے تو ہمارے ورکرز بھی فارغ ہیں ان کو کام پر لگا دیں گے، ورکرز کو نکال دیا تو کوئی بھی گھر سے نہیں نکل سکے گا۔ اپوزیشن اراکین کے احتجاج کے دوران ایوان میں کریمینل پروسیجر ترمیمی بل اور خیبر پختونخوا کوڈ آف سول پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 820115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش