QR CodeQR Code

کشمیر کے مسئلے کو پوری دنیا میں لے کر جائیں گے، امن کا راستہ کشمیر کے مسئلے سے جڑا ہے، مشال ملک

4 Oct 2019 19:38

کراچی آمد کے بعد جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ جس طرح پاکستان کے لئے قائداعظم نے تحریک چلائی اسی طرح کشمیر کے لئے بھی تحریک چلانے کی ضرورت ہے، کشمیر کی مظلوم قوم جن پریشانیوں اور ظلم کا سامنا کرنا کر رہی ہے، ہمیں اس کیلئے روشنی اور عزم کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو پوری دنیا میں لے کر جائیں گے، امن کا راستہ کشمیر کے مسئلے سے جڑا ہے۔ کراچی آمد کے بعد جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ میں کراچی آنے کے لئے بے تاب تھی، کراچی کے تمام عوام کو سلام ہے جو کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لئے نکلتے ہیں اور کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہیں، کشمیر کی مظلوم قوم جن پریشانیوں اور ظلم کا سامنا کرنا کر رہی ہے، ہمیں اس کے لئے روشنی اور عزم کی ضرورت ہے، پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے، جس طرح پاکستان کے لئے قائداعظم نے تحریک چلائی اسی طرح کشمیر کے لئے بھی تحریک چلانے کی ضرورت ہے، امن کا راستہ صرف کشمیر کا مسئلہ حل کرکے ہی ممکن ہے۔


خبر کا کوڈ: 820119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820119/کشمیر-کے-مسئلے-کو-پوری-دنیا-میں-لے-کر-جائیں-گے-امن-کا-راستہ-سے-جڑا-ہے-مشال-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org