QR CodeQR Code

عمران خان عالم اسلام کا دفاع کررہے ہیں، بیرونی طاقتیں کچھ لوگوں کو استعمال کررہی ہیں، حلیم عادل شیخ

4 Oct 2019 20:18

ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام حقیقی عوام لیڈر کے ساتھ ہے، مدرسہ کے بچوں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کریں یا لانگ مارچ کریں، عوام اب ان کرپٹ حکمرانوں کا ساتھ نہیں دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو ان کے حلقے کی عوام نے مسترد کردیا تھا، 27 اکتوبر کو حکومت نہیں مولانا فضل الرحمان کی سیاسی ساکھ بھی ختم ہوجائے گی، اپنے مقاصد کے عوام کا غلط استعال کیا جائے گا، مولانا نے دس سالوں تک ملک میں مہنگائی اور معاشی پالیسوں کے خلاف کبھی زبان نہیں کھولی تھی، اس وقت پاکستان مضبوط ہاتھوں میں عمران خان عالم اسلام کا دفاع کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ملک اور اسلام دشمن لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے بیرونی طاقتیں کچھ لوگوں کو استعمال کر رہی ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عوام کو ایسے سیاستدانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں میں نہ آئے، مولانا صاحب دس سالوں تک کشمیر کمیٹی کے سربراہ تھے کشمیری کی آزادی کے لئے کبھی بھی مارچ نہیں کیا، اس وقت جب عمران خان نے مسئلہ کشمیر پوری طاقت کے ساتھ اٹھایا ہے تو مولانا صاحب کو اچھا نہیں لگ رہا، اب کھوٹے سکے نہیں چلیں گے، عوام حقیقی عوامی لیڈر کے ساتھ ہے، مدرسہ کے بچوں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کریں یا لانگ مارچ کریں عوام اب ان کرپٹ حکمرانوں کا ساتھ نہیں دے گی۔


خبر کا کوڈ: 820126

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820126/عمران-خان-عالم-اسلام-کا-دفاع-کررہے-ہیں-بیرونی-طاقتیں-کچھ-لوگوں-کو-استعمال-کررہی-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org