0
Friday 4 Oct 2019 20:29

جنوبی پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے شبہ میں 14 مریضوں کی آمد

جنوبی پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے شبہ میں 14 مریضوں کی آمد
اسلام ٹائمز۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، نشتر ہسپتال میں 7  ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں 3 جبکہ رحیمیار خان کے شیخ زید ہسپتال میں 4 نئے مریض لائے گئے، جن میں ڈینگی کی تصدیق کیلئے خون کے نمونے لے لیے گئے ہیں، تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے آئیسولیشن وارڈ میں ڈینگی کے شبہ میں 7 نئے مریض منتقل کیے گئے 3 مزید مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی جبکہ 1 مریض کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے، دو روز کے دوران ڈینگی کا شکار 16 مریض صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کیے گئے، آئیسولیشن وارڈ میں ڈینگی کا شکار 26 مریض زیرعلاج ہیں، تفصیل کے مطابق ڈینگی کے شبہ میں نشتر ہسپتال کے آئی سولیشن وارڈ میں گزشتہ روز جمعرات کی صبح 7 نئے مریضوں کو ڈینگی کے شبہ میں منتقل کیا گیا، جن میں سے 3 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی، جبکہ 3 مریضوں کی رپورٹ نیگیٹیو آنے پر انہیں آئیسولیشن وارڈ سے دوسرے وارڈز میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ایک مریض کی رپورٹ کا انتظار ہے، دو روز کے دوران آئی سو لیشن وارڈ میں زیرعلاج ڈینگی کا شکار 16 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا، یوں نشتر ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں مجموعی طور پر ڈینگی کا شکار زیرعلاج مریضوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے، جبکہ شبہ میں زیرعلاج 1 مریض کی رپورٹ کا انتظار ہے، جبکہ ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق ڈینگی کا شکار زیرعلاج مریضوں کا تعلق خانیوال، مظفر گڑھ، ملتان، پاکپتن اور لاہور سے ہے جبکہ بیشتر مریض لاہور اور اسلام آباد سے مرض کا شکار ہو کر ملتان نشتر ہسپتال پہنچے ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 820128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش