0
Friday 4 Oct 2019 20:35

بہائوالدین زکریا ملتانی کا 780 واں عرس کل سے شروع ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب بھی شریک ہوں گے

بہائوالدین زکریا ملتانی کا 780 واں عرس کل سے شروع ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب بھی شریک ہوں گے
اسلام ٹائمز۔ جنوبی ایشیاء کے عظیم روحانی پیشوا شیخ الاسلام حضرت غوث بہاالدین زکریا سہروردی ملتانی کے 780 ویں سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات 5 اکتوبر بروز ہفتہ کو دربار عالیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ میں شروع ہو رہی ہیں، تقریبات کا افتتاح 10 بجے دن درگاہ کے سجادہ نشین اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزدار مزار کو غسل دے کر کریں گے، اس کے فورا بعد درگاہ کے احاطے میں قومی زکریا کانفرنس مخدوم شاہ محمود حسین قریشی وزیر خارجہ کی زیرصدارت منعقد ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب مہمان خصوصی ہوں گے، قومی کانفرنس سے صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ، خواجہ اول معین کوریجہ، جماعت اہل سنت کے مرکزی ناظم اعلی پیر خالد سلطان قادری، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے ڈین پروفیسر محمد سلطان شاہ، علامہ محمد رمضان شاہ فیضی، علامہ محمد فاروق خان سعیدی، صاحبزادہ محمد عثمان پسروری خطاب کریں گے، 6 اکتوبر اور 7 اکتوبر کو بالترتیب دوسری اور تیسری نشستیں ہوں گی، ملک بھر سے ممتاز علماو مشائخ شریک ہوں گے، پاکستان زکریا اکیڈیمی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری سہ روزہ تقریبات میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 820130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش