0
Friday 4 Oct 2019 22:38

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا دورہ ہنگو، علامہ خورشید جوادی و دیگر قومی مشران سے ملاقات

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا دورہ ہنگو، علامہ خورشید جوادی و دیگر قومی مشران سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے وفد کے ہمراہ ہنگو کا دورہ کیا، اس موقع پر جامعہ عسکریہ کے مدیر اعلٰی علامہ خورشید انور جوادی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پولیس انتظامیہ کے متعصبانہ رویئے اور ہنگو کے دیگر مسائل پر گفت و شنید ہوئی۔ علامہ وحید کاظمی نے علامہ خورشید انور جوادی کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ یاد رہے کہ یوم عاشورہ کے جلوس اور اسٹیج لگانے پر علامہ خورشید جوادی سمیت کئے عزاداروں پر ایف ائی آر درج کی گئی۔ جس کے خلاف نماز جمعہ اور دیگر مواقع پر اہلیان ہنگو نے شدید احتجاج کیا، کیونکہ ڈی پی او نے جانبدارانہ اقدام کرتے ہوئے امن و امان کی صورت حال کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ہنگو کے قومی مشران حاجی ظہیر حسین، ایڈووکیٹ عرفان اللہ، حاجی رحمت علی، سید بنیاد علی ایڈووکیٹ اور دیگر سے بھی ملاقاتیں کیں، جس میں عزادری کے جلوسوں اور مجالس پر ایف آئی آر اور ہنگو کی دیگر صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا شیر افضل، صوبائی سیکرٹری عزاداری نیئر عباس بھی موجود تھے۔ وفد نے یقین دہانی کرائی کہ ہم اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرکے علاقہ بنگش کے مسائل کو اجاگر کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 820149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش