QR CodeQR Code

مردان میں سرکاری اسکول کی طالبات میں برقعے تقسیم

4 Oct 2019 22:56

ڈسٹرکٹ ممبر مظفر شاہ نے بتایا کہ انہوں نے عوامی نمائندے کے طور پر علاقائی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری اسکول کی طالبات میں برقعے تقسیم کئے ہیں، برقعہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور اسی لئے 90 برقعے اور چادریں تقسیم کی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ مردان کے علاقہ چینہ میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کی طالبات میں ضلعی رکن اسمبلی کی جانب سے برقعے تقسیم کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ ممبر مظفر شاہ نے بتایا کہ انہوں نے عوامی نمائندے کے طور پر علاقائی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری اسکول کی طالبات میں برقعے تقسیم کئے ہیں، برقعہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور اسی لئے 90 برقعے اور چادریں تقسیم کی گئیں۔ دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی اسکول میں برقعے تقسیم کرنے کی کوئی پالیسی نہیں اور یہ برقعے ضلعی کونسل کی رکن نے اپنے طور پر تقسیم کئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 820150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820150/مردان-میں-سرکاری-اسکول-کی-طالبات-برقعے-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org