0
Friday 4 Oct 2019 23:42

کشمیریوں کو تحفظ دینے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، ثروت اعجاز قادری

کشمیریوں کو تحفظ دینے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ کو فعال اور مثبت اقدامات کرنا ہونگے، او آئی سی مسئلہ کشمیر کو حل اور مودی حکومت کو کرفیو ختم کرنے پر دباؤ بڑھائے، مسلمانوں کی نسل کشی کشمیر میں بچوں کی گرفتاری و تشدد پر خاموشی مجرمانہ فعل ہے، عالمی ادارے کہاں ہیں۔ اپنے بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج درندہ بن چکی ہے، انسانیت کی تذلیل اور عورتوں و بچوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع کرنے کیلئے پوری قوم تیار ہے، کشمیریوں کو تحفظ دینے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مودی کا انسانیت سوز اور مذہبی جنونیت کا نظریہ دنیا کیلئے تباہ کن ہے، نہیں روکا گیا تو دنیا کیلئے خطرناک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل کنٹرول لائن کی خلاف ورزی اور جارحیت کر رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ کی رٹ کشمیر اور پاکستان کی سرحدوں پر بھارتی جارحیت کے خلاف کہیں نظر نہیں آرہی، جو سوالیہ نشان ہے، اقوام متحدہ کی ناانصافیاں اور کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کے خلاف خاموشی مایوسیوں کو جنم دے رہی ہے، جب مظلوموں کو انصاف فراہم نہیں کیا جاتا تو انقلاب جنم لیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 820155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش