QR CodeQR Code

چین کے اعتراض پر پاکستان نے سعودی آئل ریفائنری کے معاہدے سے معذرت کرلی

4 Oct 2019 23:48

ذرائع کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ اس کی امریکہ کے ساتھ معاشی جنگ چل رہی ہے اور سعودی عرب اتحادی ہونے کے ناطے امریکہ کا فرنٹ مین کے طور پر کام کر رہا ہے، سعودی کمپنی آرامکو میں سی آئی اے کے لوگ ہوتے ہیں جو گوادر میں چین کے مفادات کے خلاف کام کرسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چین کے اعتراض پر پاکستان نے سعودی عرب سے آئل ریفائنری لگانے کے معاہدے سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا ہے کہ چین نے پاکستان کو سعودی عرب کی طرف سے گوادر میں آئل ریفائنری لگانے کے معاہدے پر سخت اعتراض اٹھایا ہے اور واضح کر دیا ہے کہ اُسے سعودی عرب کی جانب سے گوادر میں سرمایہ کاری پر اعتراض ہے۔ ذرائع کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ اس کی امریکہ کے ساتھ معاشی جنگ چل رہی ہے اور سعودی عرب امریکی اتحادی ہونے کے ناطے خطے میں واشنگٹن کے مفادات کو آگے بڑھا رہا ہے، چین کے مطابق سعودی آئل کمپنی آرامکو میں سی آئی اے کے لوگ ہوتے ہیں جو گوادر میں چین کے مفادات کے خلاف کام کر سکتے ہیں اس لیے پاکستان سعودی عرب سے معذرت کرلے، جس کے بعد پاکستان نے سعودی عرب کو سفارتی چینل کے ذریعے پیغام بھیجوا دیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان آئندہ چند دنوں میں چین کا دورہ کرنے والے ہیں اور چینی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔ یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے تھے جن میں گوادر میں آئل ریفائنری کا معاہدہ سرفہرست تھا۔


خبر کا کوڈ: 820157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820157/چین-کے-اعتراض-پر-پاکستان-نے-سعودی-ا-ئل-ریفائنری-معاہدے-سے-معذرت-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org