QR CodeQR Code

آرمی چیف نے تاجر برادری کو یقین دہائی کرائی ہے کہ ملک میں فوجی بغاوت نہیں ہوگی، عقیل کریم ڈھیڈی

5 Oct 2019 07:43

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے صنعتکار کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کاروباری طبقہ مشکلات کا شکار ہے کیوں کہ پہلی بار سختی کی جا رہی ہے، اتنی مشکلات نہیں ہیں جتنا شور مچایا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی نے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاجر برادری کو یقین دہائی کرائی ہے کہ ملک میں فوجی بغاوت نہیں ہوگی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ معاشی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ اور تاجر برادری کی ملاقات سے متعلق عقیل کریم ڈھیڈی نے بتایا کہ معاشی ٹیم نے کاروباری حضرات کی تسلی کرائی جس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا آرمی چیف بتایا کہ ہم بھارت کے ساتھ بھی اچھے تعلقات کے خواہاں تھے، لیکن وہاں سے مثبت جواب نہیں آیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پانچ سال پورے کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں عقیل کریم نے بتایا کہ ملاقات میں چاروں صوبوں اور ہر سیکٹر کے کاروباری حضرات شریک تھے۔ آرمی چیف اور معاشی ٹیم کے ساتھ ملاقات میں شرح سود، شناختی کارڈ کی شرط، اسمگلنگ کی روک تھام اور ری فنڈنگ سمیت متعدد مسائل زیربحث آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کاروباری طبقہ مشکلات کا شکار ہے کیوں کہ پہلی بار سختی کی جا رہی ہے۔ عقیل کریم ڈیڈھی نے کہا کہ پاکستان میں کاروباری طبقے کو اتنی مشکلات نہیں ہیں جتنا شور مچایا جارہا ہے۔ معروف تاجر کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایسے کاروبار نہیں ہوتا جیسے پاکستان میں ہوتا ہے، یہاں کے تاجر حکومت پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 820161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820161/ا-رمی-چیف-نے-تاجر-برادری-کو-یقین-دہائی-کرائی-ہے-کہ-ملک-میں-فوجی-بغاوت-نہیں-ہوگی-عقیل-کریم-ڈھیڈی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org