QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت مذاکرات کریں، انٹونیو گوٹیریس

5 Oct 2019 09:01

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی یلغار کو 60 روز گزرنے پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور کرفیو پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے کا کہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی یلغار کو 60 روز گزرنے پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انٹونیو گوٹیریس کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت مذاکرات کریں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دورہ امریکا کے دوران سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات کی تھی جس میں مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 820167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820167/مسئلہ-کشمیر-پر-پاکستان-اور-بھارت-مذاکرات-کریں-انٹونیو-گوٹیریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org