0
Saturday 5 Oct 2019 14:38
ایرانی و روسی صدور مملکت کی ملاقات،

جوہری معاہدے پر دستخط کرنیوالے ممالک اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ڈاکٹر حسن روحانی

پائیدار امن و استحکام صرف اور صرف خطے کے ممالک کے ذریعے ہی حاصل ہو سکتا ہے۔
جوہری معاہدے پر دستخط کرنیوالے ممالک اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ڈاکٹر حسن روحانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے "یوریشیائی اکنامک یونین" کے اجلاس کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کیساتھ ملاقات کی ہے جس میں جوہری معاہدے (JCPOA) سمیت خلیج فارس و آبنائے ہرمز میں امن و امان اور ایران کیطرف سے پیش کئے گئے "ہرمز امن منصوبے" (Hormuz Peace Initiative) پر گفتگو ہوئی۔

صدر اسلامی جمہوریہ ایران، ڈاکٹر حسن روحانی نے گفتگو کے دوران ایرانی جوہری معاہدے کو بین الاقوامی مسائل کے حل کیلئے کامیاب سفارتکاری کے نتیجے میں حاصل ہونیوالا ایک کارآمد نمونۂ عمل قرار دیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کی کامیابی اس پر دستخط کرنیوالے ممالک کیطرف سے اس پر مکمل عملدرآمد اور تمام ممالک کی حمایت پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، اس معاہدے پر دستخط کرنیوالے تمام ممالک سے توقع رکھتا ہے کہ وہ اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے جبکہ اس حوالے سے روس کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے آبنائے ہرمز میں آزاد کشتیرانی اور خلیج فارس سمیت پورے خطے میں امن و استحکام کی حفاظت کو اسلامی جمہوریہ ایران کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس، دریائے اومان اور آبنائے ہرمز میں پائیدار امن و استحکام صرف اور صرف خطے کے ممالک کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے "ہرمز امن منصوبے" پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ تمام ممالک کی انرجی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے آزاد کشتیرانی اور تیل سمیت تمامتر قدرتی وسائل کی آزادانہ نقل و حمل پر مشتمل ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس ملاقات کے دوران ایرانی جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ اس معاہدے پر دستخط کرنیوالے ممالک کیطرف سے اس پر عملدرآمد کروانے کیلئے روس اپنی تمامتر کوششیں بروئے کار لائے گا۔
خبر کا کوڈ : 820196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش