QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں غذائی بحران سنگین ہو گیا

5 Oct 2019 10:19

وادی میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، گھروں میں قید کشمیریوں کے پاس کھانا پینا ختم ہو گیا ہے، کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کی وجہ سے وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ وادی میں ظلم کا بازار گرم ہے، 62ویں روز بھی زندگی مفلوج ہے، مسلسل کرفیو سے غذائی بحران سنگین ہو گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری پابندیاں تیسرے ماہ میں داخل ہو گئیں۔ وادی میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، گھروں میں قید کشمیریوں کے پاس کھانا پینا ختم ہو گیا ہے، کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کی وجہ سے وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔ بھارتی فوج کی سخت ترین پابندیوں کے باوجود کشمیری نوجوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ صورہ میں کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف زبردست احتجاج کیا جس میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔ بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد کو حراست میں لیا ہوا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 820197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820197/مقبوضہ-کشمیر-میں-غذائی-بحران-سنگین-ہو-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org